پاکستانتازہ ترین

 آرمی چیف کی اپوائنٹمنٹ کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول

ئے آرمی چیف کی تقرری سے قبل وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، سینیارٹی کا جائزہ لیا جائے تو 6 لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری موصول ہوگئی ہے اور سینئر جنرلز کے نام شامل ہیں۔ سمری میں اس وقت پاک فوج کے سینئر 6 جنرلز کے نام دیے گئے ہیں اور وزیراعظم ان میں سے انتخاب کریں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا ہے۔ اجلاس پرسوں صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس ملاقات کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں پر انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہم پاک فوج میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، سپہ سالار کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے۔ یہ اقدام ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button