اہم خبریںتازہ تریندنیا

ترکیہ میں خودکش حملے کے بعد پولیس کے چھاپے، 67 مشتبہ افراد زیرحراست

انقرہ (اے ون نیوز) ترکیہ کی پولیس نے انقرہ میں خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں کرد عسکریت پسندوں سے مبینہ روابط پر 67 افراد کو حراست میں لےلیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’پولیس نے 16 صوبوں میں چھاپے مارے ہیں جہاں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے انٹیلی جنس سٹرکچر کا مبینہ طور پر حصہ ہونے کی بنا پر 55 افراد جبکہ دیگر پانچ صوبوں میں بھی پارٹی کے کم سے کم 12 مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا ہے۔

دہائیوں سے کردستان ورکرز پارٹی ترکیہ میں شدت پسند کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی یونین نے اس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 1984 سے جاری اس تنازع میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہوچکےہیں۔اتوار کو وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں دو پولیس افسر معمولی زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button