اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو کیسے پاگل بنایا؟یہودی شہری بھاگ بھاگ کر مرنے کے لئے مجاہدین کے پاس آتے رہے

غزہ(اے ون نیوز)گزشتہ روز حماس نے اچانک ایسا پھر پور اسرائیل پر حملہ کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی،خود اسرائیل کی فوج سوچتی رہ گئی کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے؟

حماس نے ایسی جنگی حکمت عملی اپنائی جو کسی کے وہم و گھمان میں بھی نہیں تھی،سب سے پہلے تو انہوں نے زمینی ،فضائی اور سمندری راستے سے ایک ساتھ وار کیا تاکہ دشمن کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملے.

دوسراانہوں نے جعلی چیک پوسٹیں بنائیں جہاں مجاہدین کو اسرائیلی یونیفارم پہنا کر تعینات کیا گیا،جیسے ہی آباد کار بچنے کے لئے چیک پوسٹ کی طرف آتے مجاہدین یا تو یرغمال بنا لیتے یا پھر وہیں ان کو گولیوں سے بھون ڈالتے.

میڈل ایسٹ آبزرور کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد آباد کار چیک پوائنٹس پر جانے سے ڈرتے رہے، جب وہ کسی حقیقی چیک پوائنٹ پر پہنچتے ہیں اور فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیلی فوجی انہیں یہ سوچ کر گولی مار دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی ہیں.

اسرائیل نے مخبروں اور ایجنٹوں کا وسیع نیٹ ورک فلسطینیوں کے درمیان چھوڑا ہوا اسے بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی،فوج کا باقاعدہ گشت بھی ہوتا.

باڑ کے ساتھ لگے سیکیورٹی کیمرے بھی ناکارہ ہو گئے،غزہ کی پٹی کے ساتھ اسرائیلی چیک پوسٹوں میں پڑا سارا امریکی اسلحہ اور ٹینک مجاہدین کے ہاتھ لگ چکے ہیں.

دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوسرے روز بھی شدید لڑائی جاری رہی، حماس کے حملوں میں فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک، 2000 کے قریب زخمی ہو گئے.

کئی اسرائیلی شہری اور اہلکار یرغمال بنا لیے گئے، اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 480 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 2200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

حماس کی ملٹری ونگ کی کارروائیوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، متعدد اسرائیلی علاقے حملوں کی زد میں آئے، زمین ، سمندر اور فضا سے حملوں کے بعد اسرائیل کے متعدد شہری اور سرکاری اہلکار یرغمال بنا لیے گئے، فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوکر ٹارگٹڈ حملے کیے۔

اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے بھی انٹری دیتے ہوئے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں اسرائیلی فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں ہیں، جواب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے، اسرائیلی حکومت نے 42 سالہ کمانڈر نہال کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کی اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا، غزہ رات بھر اسرائیلی بمباری سے گونجتا رہا، اسرائیلی فضائی حملوں سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے غزہ کیلئے فیول، اشیا اور بجلی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا، اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button