اہم خبریںتازہ ترین

روس نے خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کردیا

ماسکو (اے ون نیوز) روس کی جانب سے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے ملاقات کی اور غزہ میں ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے.

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا سب سے زیادہ قابل اعتماد حل ہے، صرف جنگ سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے امریکہ کا نام لیے بغیر اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس جھڑپ میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوسکتا ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں دونوں جانب کے اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس پر گہری تشویش ہے۔ غزہ کو اسرائیل نے اپنا ہدف بنالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button