اہم خبریںتازہ تریندنیا

ملائیشیا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کےلئے تصویر ی نمائش

کوالالمپور ( فاروق ڈوگر )ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مداخلت اور وادی پہ غاصبانہ قبضے کے خلاف یادداشت کے لیے ہائی کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے ایک تصویری نمائش منعقد کی گئی. جس میں ہندوستانی فوج کے نہتے کشمیری عوام پر کیے جانے والے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا .

تصویری نمائش گیلری کا افتتاح ، ہائی کمشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے کیا ، اور اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی خواہشات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا چاہیے.

تصویری گیلری کی نمائش میں پاک میڈیا گروپ ملائشیا کے اراکین ، پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے آفیسرز ڈپٹی ہائی کمشنر عادل ویزا قونصلر یاسر کیانی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب,صغرا حبیب فرسٹ سیکٹری,امیر حسن بٹ تھرڈ سیکرٹری کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button