اہم خبریںتازہ تریندنیا

سابق امریکی صدر نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

واشنگٹن (اےون نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق باراک اوباما نے غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، اس میں ہم سبکسی نہ کسی طرح شامل ہیں اور یہ ناقابل برداشت ہے۔ بولے کہ 7 اکتوبر کو جو اسرائیل میں ہوا وہ ہولناک تھا مگر اب ہاتھ کسی کے بھی صاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا تنازع اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کے حصول کیلئے 2 دہائیوں کی ناکامی کی وجہ سے کھڑا ہوا۔ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے اسرائیل کا قبضہ کرنے کا مطالبہ کر دیا اور غزہ جنگ کو سب کیلئے اخلاقی حساب کتاب کی کسوٹی قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے درندہ صفت حملے جاری ہیں جن میں غزہ کے 9 ہزار 500 سے زائد مکین شہید ہو چکے ہیں۔ مختلف ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی منقطع کر دیئے۔ امریکہ مسلسل اسرائیل کو بموں سمیت اسلحہ مہیا کر رہا ہے جو صیہونی فضائیہ مظلوم بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیون پر برسا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button