اسلام آباد (اے ون نیوز) سعد رضوی نے کہا کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے طوفان الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دم خم والی ہے، آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کر دیا، حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے۔
سعد رضوی نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے، اس وقت دشمن کیلئے پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے، ہم فلسطین کیلئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کو تیار ہیں۔ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سن لیں آپ کے مشن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔
مزید بر آں پاکستان تحریک لبیک کے فلسطینی عوام کیساتھ اظہا ریکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کیخلاف احتجاج کے باعث دارالحکومت اسلام آباد کے تمام حساس کو مکمل طو رپر سیل کردیا گیا ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ، جگہ جگہ ناکے جبکہ بیمار افراد کو بھی ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اتوار کے روز اسلام آباد کے حساس ترین مقامات ڈپلومیٹک انکلیوز ایوان صدر ،وزیراعظم ہاو¿س ، ریڈیوپاکستان ،سپریم کورٹ ، کیبنٹ ڈویژن ، ڈویژن کشمیر ہاوس اورسرینہ اور میریٹ ہوٹل کے اہم ترین مقامات پر رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا گیا جبکہ ان تمام راستوں پر چیکنگ کا سخت ترین انتظامات کئے گئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کو انتہائی الرٹ کردیا گیا اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر اہم مقامات کا دورہ کرتے رہے اور پولیس حکام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے رہے ۔