اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امریکی شہری نے چترال میں تاریخ کا مہنگا ترین شکار کرلیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ایک امریکی شہری نےکشمیر مارخور شکار کیا ہے۔

 شکار کے لیے پرمٹ کی بولی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی، جیمز مل مین نے اس اجازت نامے کے لیے سب سے بڑی بولی دی تھی۔ اس کی مالیت دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے چھ کروڑ روپے)تھی، ابتدائی طور پر بولی کی رقم دو لاکھ 12 ہزار ڈالر تھی جو ٹیکس شامل کر کے دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

محکمہ جنگلی حیات چترال کے ڈی ایف او فاروق نبی نےبتایا کہ شکار کیے جانے والے مارخور کی عمر نو سال چھ ماہ ہے۔یہ جانور تھوشی شاشا کمیونٹی گیم ریزرو میں امریکی شکاری ڈیرن جیمز مل مین نے شکار کیا۔شکار کیے جانے والے بڑے نر مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔امریکی شکاری نے اس شکار کے لیے پرمٹ رواں برس اکتوبر میں ہونے والی بولی میں حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button