اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

مانچسٹرمیں عمران ریاض کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی بدتمیزی،نعرے لگا دیے

لندن (اے ون نیوز) پاکستان سے برطانیہ آئے یوٹیوبر وسوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران ریاض خان کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی جھڑپ کاافسوسناک واقعہ پیش آیا، یہ دعویٰ سینئر صحافی نے کیا ہے ۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا کہ ’’ مانچسٹر کے نزدیک Ashton old road Clayton کے قریب سپر سٹور ایسڈا پر عمران ریاض اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاپنگ کررہے تھے کہ پاکستانی نوجوانوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے بدتمیزی کی‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران مبینہ طور پر "غدار غدار "کے نعرے لگائے گئے، نوجوان پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ آنے کے طعنے دیتے رہے ،اس کے بعد عمران ریاض سیاہ مرسڈیز گاڑی پر قریبی کبابش ریسٹورنٹ پر گئےتو نوجوان وہاں بھی پہنچ گئے جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو وہاں سے بھی نکلنا پڑگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button