دہشتگردوں کا بنوں کینٹ پر افطاری کے بعد حملہ،15شہری شہید،6 خوارج جہنم واصل

بنوں(اے ون نیوز)دہشتگردوں نےبنوں کینٹ پر افطاری کے بعد حملہ کر دیا.
اے ون ٹی وی کے مطابق دھماکوں سے قریب کے گھروں کی چھتیں گر گئیں، اطلاعات کے مطابق 15سویلین شہید، جبکہ ترجمان بنوں ایم ٹی آئی محمد نعمان کے مطابق ضلع کے 2 سرکاری ہسپتالوں میں 5 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل، 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے.
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت، پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی.
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے.