
لاہور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد ساتھیوں نے ریحانہ ڈار کا بھرپور استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے پنجابی زبان میں کہا ” میں اوتھے وی کھڑاک کرکے آئی آں، نعرے لا کے آئی آں” ( میں وہاں یعنی تھانے میں بھی کھڑاک کرکے آئی ہوں، نعرے لگا کر آئی ہوں)۔
واضح رہے کہ ریحانہ ڈار کو تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے دوران ایوان عدل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔