اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

"شور شرابہ دفن، کارکردگی کی جیت ہے: مریم نواز”

لاہور(اے ون نیوز)پنجاب حکومت نے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی تقسیم کو تیزی سے جاری رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق اب تک 64 ہزار سے زائد مستحقین کو بغیر سود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ 64 ہزار خاندانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔

اس اسکیم کے ذریعے 1 سے 10 مرلے زمین کے حامل افراد کو قرض مل چکا ہے، اور اب ان افراد کے لیے بھی الگ اسکیم متعارف کروائی جا رہی ہے جن کے پاس زمین نہیں ہے۔ "اپنی زمین، اپنا گھر” نامی اسکیم کے پہلے مرحلے میں 2 ہزار پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ اگلے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر حکومت کا ہدف ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قرض کی فراہمی 100 فیصد میرٹ پر کی گئی ہے، اور محنت کش طبقے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کے مالک بن سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button