اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل، کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع متاثر

کوئٹہ (اے ون نیوز) بلوچستان بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، جس سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں رابطے متاثر ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی ایک احتیاطی سکیورٹی اقدام کے طور پر کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق جن اضلاع میں سروس معطل ہے، ان میں کوئٹہ، کوہلو، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی شامل ہیں۔

تاحال حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کب تک بحال کی جائے گی۔ عوامی سطح پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن سروس استعمال کرنے والوں کو۔

یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ کچھ عرصے سے سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button