
ژوب(اے ون نیوز)ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 7 اور 8 اگست کو کیے گئے آپریشنز میں 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، یوں دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی۔
کارروائی میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔