اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں شراب فروخت کے لائسنس یافتہ ہوٹلوں کی تعداد چار ہو گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد میں غیر ملکیوں اور غیر مسلم شہریوں کو شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود میریٹ، سرینہ، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو مخصوص شرائط کے تحت یہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

شرائط کے مطابق شراب کو دیگر اشیاءسے الگ رکھا جائے گا، جبکہ نئی کھیپ آنے کے سات روز کے اندر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔ یہ لائسنس صرف مخصوص افراد اور حالات میں فروخت کی اجازت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button