اہم خبریںتازہ تریندنیا

سپین کی مسجد قرطبہ میں آتشزدگی، یونیسکو عالمی ورثے کا حصہ متاثر

قرطبہ(اے ون نیوز) یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مسجد قرطبہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

واقعے میں عمارت کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا، تاہم بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا، سیاحوں اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

مقامی میئر نے فائر بریگیڈ کی تیز اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند منٹ کی تاخیر سے نقصان ناقابلِ تلافی ہو سکتا تھا۔

مسجد قرطبہ، جسے بعد میں چرچ میں تبدیل کر کے Cordoba Mosque-Cathedral کا نام دیا گیا، ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق عمارت کو ہفتے کے روز دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، تاہم متاثرہ حصہ فی الحال بند ہے اور مرمت کا کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button