اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا سب سے بڑی غلطی،اسد قیصر کا اعتراف،قوم سے معافی

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتراف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا ان کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں اور آئندہ اس نوعیت کے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنوں گا۔

پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد عوام کی قوتِ خرید میں 60 فیصد کمی آئی ہے اور پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں ملک کا نمبر 168 ہے۔

ان کے مطابق دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ خواندگی کی شرح ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button