اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیوی کو گھر سے نکالنے پر سزا کی تجویز، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(اے ون نیوز) قومی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنا قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا۔ یہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔

بل کے مطابق، شوہر یا گھر کا کوئی فرد اگر کسی خاتون کو ناحق گھر سے نکالتا ہے تو اسے 3 سے 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ اس جرم کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کرے گا۔

یہ مجوزہ قانون "فوجداری قانون ترمیمی بل 2025” کے نام سے پیش کیا گیا ہے اور مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button