اہم خبریںتازہ تریندنیا

اٹلی کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 20 ہلاک، متعدد لاپتہ

میلان(اے ون نیوز)اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب تارکینِ وطن سے بھری کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جن میں سے 70 سے 80 کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان یو این ایچ سی آر فلیپو اونگارو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی تارکینِ وطن ابھی تک لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کو لامپیدوسا کے ایک مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر روانگی کے وقت 92 سے 97 افراد سوار تھے۔

یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال خطرناک وسطی بحیرہ روم کے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران 675 سے زائد تارکینِ وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button