اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی — معرکۂ حق کی عظیم فتح سے نئے عہد کا آغاز

رات 12 بجتے ہی شاندار آتشبازی، قومی ریلیاں اور جلوس، ملک رنگ و نور میں نہا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) پاکستان بھر میں 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، پرچموں کی بہار اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ رواں سال کا جشن "معرکۂ حق کی عظیم فتح” سے منسوب کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جشن کا سماں
رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں آتشبازی کے زبردست مظاہرے ہوئے، آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ سڑکوں، عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا۔ عوام قومی لباس، بیجز اور جھنڈے لیے ریلیوں اور جلوسوں میں شریک ہوئے اور "پاکستان زندہ باد” کے نعرے گونجتے رہے۔

مرکزی تقریبات اور روایات
سورج طلوع ہونے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک کے مختلف مساجد میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں عوام کو داخلے کی اجازت ہے۔

قوم کا عزم اور پیغام
قوم نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور متحد جواب دیا جائے گا۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی اپنے سفارت خانوں میں یوم آزادی کی تقریبات اور خصوصی تقاریر کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button