اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

لودھراں(اے ون نیوز)لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نےحادثےکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سےاتریں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا، متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے، ٹرین کے ڈھائی سو مسافروں کو لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ٹرین میں روانہ کردیاگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے۔

دریں اثنا، حادثے کے بعد وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ کرکے لاہور روانہ ہوگئے اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں گے، ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button