اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’’معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں‘‘فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد(اے ون نیوز)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو تخلیق کیا تو سوائے ابلیس کے سب فرشتوں نے انسان کو خدا کا حکم اور کرشمہ سمجھ کر قبول کرلیا۔ گویا معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری،ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف
فیلڈ مارشل کے بیان پر اب پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس میں کوئی پس منظر تو بیان نہیں کیاگیا لیکن بیان معافی سے متعلق بیان کی وجہ سے اسے انٹرنیٹ صارفین فیلڈ مارشل کے بیان کا ردعمل ہی قرار دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button