اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا، اراکین میں ہلچل

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران چوہا گھس آیا جس سے ایوان میں ہلچل مچ گئی، اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔ چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضٰی نے کی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں اراکین اظہار خیال کررہے تھے کہ اسی دوران ایوان میں چوہا گھس آیا جس سے سینیٹ سیکرٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔

چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے۔

سینیٹر دنیش کمار کے اس تبصرے پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button