اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی

دوحہ(اے ون نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مجوزہ معادہدے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے مصری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے مصر اور قطر کے ثالثوں کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے جنگی بندی معاہدے کے تحت غزہ میں 60 روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی اوراس دوران غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کیا جائے جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب سے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھی حماس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہے گزشتہ روز ثالثوں کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو حماس نے منظور کرلیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ماضی کو دیکھتے ہوئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حماس کی جانب سے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد اب جنگ رک جائے گی۔

گزشتہ 2 برسوں کے دوران حماس کی جانب جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے کئی معاہدے کی منظوری دی گئی تاہم اسرائیل کی جانب سے انہیں مسترد کرتے ہوئے جنگ جاری رکھی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button