اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا فیصلہ روند ڈالا

واشنگٹن(اے ون نیوز)ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی امدادی اداروں کی ادائیگیاں روکنے کے فیصلے پر سُبکی کا سامنا کرنا پڑگیا .

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ادائیگیاں روکنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم جاری کیا.

امریکی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پانچ چار کی برتری سے سنایا اور واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج امیر علی کے فیصلے کو برقرار رکھا.

ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے میں امریکی حکومت کو غیر ملکی امدادی اداروں کے ٹھیکیداروں اور ماضی میں کیے گئے کاموں کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی فوری ادائیگیوں کا حکم دیا گیا تھا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ منصوبے ہیں جو یو ایس ایڈ اور وزرات خارجہ نے شروع کیے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button