اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بھارت کی آبی جارحیت، ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

لاہور(اے ون نیوز)بھارت کی جانب سے ستلج کے بعد دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پرپانی کا بہاؤ 79 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نالہ اوج میں جلالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 48500کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 73926 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نالہ بسنتر میں پانی کا بہاؤ 1800 اور نالہ بئیں میں1656 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بتایاکہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح 21.30 فٹ بلند ہوگئی، مزید اضافہ جاری ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا پربھارت سے 141755 کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہوا۔

ہیـڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 94143 کیوسک اور زیریں بہاؤ 87529 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت نے 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button