اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

30 کروڑ کی زکوٰۃ تقسیم کرنے پر 160 کروڑ کا خرچہ ہوگیا، بلوچستان حکومت کامحکمہ زکوٰۃ بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (اے ون نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، لیکن اس رقم کی تقسیم پر حکومت کو ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ گزشتہ دو سالوں سے مستحقین کو زکوٰۃ کی رقم فراہم نہیں کی گئی۔

سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ آئندہ 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے براہِ راست غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے، تاکہ اخراجات کم کیے جا سکیں اور امداد مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button