اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

کوئٹہ، خودکش دھماکہ،13 افراد جاں بحق

کوئٹہ(اے ون نیوز)کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھاکہ سریاب روڈ د ھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button