اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان، بیوی نے بیٹے کی مدد سے شوہر کو قتل کرکے نعش صحن میں دفنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ بندکورائی کی حدود علاقہ اعوان میں بیوی نے گھریلو ناچاکی پر بیٹے کی مدد سے خاوند کو قتل کرکے گھر کے صحن میں دفن کردیا .

پولیس نے واقعہ ملوث ماں بیٹے کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بندکورائی کی حدود علاقہ گاﺅں اعوان میں عنایت اللہ کنڈی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کا بھائی سعید اللہ28فروری کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا.

جس کی اطلاع 5مارچ2025کو متعلقہ تھانہ کو دی گئی ، اور اس خدشہ کا اظہار کیا گیا کہ سعید اللہ کو اس کے بیوی اور بیٹے نے قتل کردیاہے، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کی اور بیٹے نجیب اللہ کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں نے اپنی والدہ فاطمہ بی بی کی مدد سے کلہاڑی کے وار سے والد کو قتل کیا ہے اور گھر کے صحن میں دفن کردیا ہے.

پولیس نے گھر سے صحن سے کھدائی کرکے مقتول کی نعش برآمد کرلی، پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button