اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا…ویڈیو دیکھیں

راولپنڈی(اے ون نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔

علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی 2خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھیں،پی ٹی آئی کے کارکن ان خواتین کے پیچھے بھاگ پڑے اور انہیں مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس گاڑی اور خواتین کو گھیرے میں لے لیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے،پولیس نے گاڑی اور خواتین کو تحویل میں لے کر چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button