اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس نے فوجی کیمپ میں گھس کر 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

غزہ(اے ون نیوز)غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ سٹی کے قریب جبالیہ کے علاقے میں پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے کیمپ میں گھس کر کارروائی کی۔

3 مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوج کی401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکا جس سے چاروں فوجی مارے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button