اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

ملزم کا بچیوں سے زیادتی کا بھانڈا کیسے پھوٹا؟دوران تفتیش اہم انکشافات

لاہور(اے ون نیوز)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچیوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کے ناموں کی فہرست بناتا تھا، 5 سے 12 سال تک کی بچیوں کی فہرست بنا رکھی تھی۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قیوم آباد میں پرچون کی دکان کھولی، اسٹیشنری کا سامان بھی رکھا، دکان پر چھوٹی بچیاں آتی تھیں انہیں پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کرتا تھا۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں قیوم آباد میں شربت کا ٹھیلا لگایا، 2016 سے ہی کم عمر بچے اور بچیوں سے زیادتی کرتا رہا۔ ملزم 5 سے 12 سال تک کے بچے اور بچیوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، ٹھیلے پر آنے والے بچے اور بچیوں کو ورغلا کر گھر لے جاکر زیادتی کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ڈائری میں بچے اور بچیوں کی تفصیل لکھ رکھی تھی، موبائل سے 100 یو ایس بی سے 200 سے زائد ویڈیوز ملیں، ایک بچی ملزم کی یو ایس بی موبائل شاپ پر لے گئی جس کے بعد ملزم کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button