اہم خبریںتازہ ترینشوبز

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور (اے و ن نیوز) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم ایجنسی متعلقہ قوانین کے تحت درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button