
دبئی(اے ون نیوز) ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان گزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ میچوں میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو فتوحات اپنے نام کیں۔9 جون 2024 کو بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔
23 اکتوبر 2022 کو بھارت نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔4 ستمبر 2022 کو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں 5 وکٹوں سے فتح پائی۔
28 اگست 2022 کو بھارت نے 5 وکٹوں سے میچ جیتا۔24 اکتوبر 2021 کو پاکستان نے بھارت کو یادگار انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔