اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کب دوبارہ آمنے سامنے آئیں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

دبئی(اے ون نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم یہ دونوں روایتی حریف ٹورنامنٹ میں بہت جلد دوبارہ آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے اتوار 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں سُپر فور کا پہلا میچ کھیلیں گی۔ اس کے بعد بقیہ 2 میچز سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش میں سے کوالیفائی کرنے والی 2 ٹیموں سے کھیلنا ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ہنی مون پیریڈ صرف بدھ تک ہے، بدھ کے بعد پاکستان کو اگر فائنل کھیلنا ہے تو پھر ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کو ہرانا ہوگا جو پاکستان کے لیے مشکل کام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button