اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو سُپر اوور میں شکست دیدی

دبئی(اے ون نیوز) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا اور بھارت کا میچ ٹائی ہوا او پھر سپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر 4 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 202رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا نے بھی 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 61، تلک ورما نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنجو سیمسن نے 39 اور اکشر پٹیل نے 21 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے بھارت کے202 رنز کے جواب میں پاتھن نسنکا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 202 رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز بنائے۔ بھارت نے 3 رنز کا ہدف با آسانی سے پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button