
لندن(اے ون نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے۔شہباز شریف نے جنیوا میں نواز شریف کی عیادت بھی کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور لیگی قائد نے اپنی صحت کی صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت محنت سے پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔