اہم خبریںتازہ ترینشوبز

پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منیزہ بصیرانتقال کرگئیں

لاہور (اے ون نیوز) لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اورگلوکارزوہیب حسن کی والدہ منیزہ بصیرانتقال کرگئیں۔

مسز بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زوہیب حسن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے والدہ کے ہمراہ تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔

واضح رہے کہ زوہیب حسن کی والدہ منیزہ حسن کافی عرصے سے علیل تھیں، وہ موذی مرض ڈیمنشیا کا شکار تھیں،ان کی دیکھ بھال کے لیے چند برس قبل زوہیب حسن بیرون ملک سے پاکستان واپس آگئے تھے۔ اس سے قبل مئی 2020 میں ان کے والد بصیر حسن انتقال کر گئے تھے جبکہ نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعدانتقال کرگئی تھیں۔

افسانوی شہرت کی حامل نازیہ حسن کوبجاطورپربرصغیر میں پاپ موسیقی کی بانی اورپاکستان میں پاپ موسیقی کی شہزادی کہا جاتا ہے،انہوں نے غیر معمولی شہرت حاصل کی اور لاکھوں دلوں پر راج کیا،ان کے گیتوں کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button