
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بدعنوان قرار دے دیا۔
محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں،میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا،روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔
دوسری جانب امریکی عدالت نے ٹرمپ کو ڈی ای آئی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔