اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

شیرانی(اے ون نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےک مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیرانی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں آپریشن کر کے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button