اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نادرا نے شہریوں کو ایک سہولت مفت فراہم کردی

اسلام آباد(اے ون نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے اقدامات کے بعد وفات کے اندراج میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں اب بھی بہت سے افراد اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کا بروقت اندراج نہیں کراتے، اور اگر اندراج کرا بھی دیا جائے تو اکثر مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا میں منسوخ نہیں کرایا جاتا جس سے وراثت، پنشن اور دیگر قانونی معاملات میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں، وفات کے باعث شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس ختم کر دی گئی۔

صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کو مضبوط بنایا گیا، وفات کی بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا تاکہ غلط یا جعلی اندراج سے بچاؤ ہو۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کچھ دشواریاں ضرور پیش آئیں مگر نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں اور اموات کے اندراج میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے، ڈیٹا کی درستی بہتر ہوئی ہے، اور جعلی اندراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شہری اب پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے قریبی رشتہ دار کی وفات کے بعد شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

پنجاب کے تین اضلاع میں بطورِ پائلٹ پراجیکٹ، وفات کا اندراج بھی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔ جلد ہی پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کے اندراج کی سہولت پورے ملک میں دستیاب ہوگی۔

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں خاندانی ریکارڈ دیکھنے کی مفت سہولت اور ڈیٹا میں تضاد کی نشاندہی کا فیچر بھی شامل کر دیا ہے۔

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زندگی کے اہم واقعات کو بروقت صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) میں رجسٹر کروائیں اور خاندانی ریکارڈ کو نادرا کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button