اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا

تل ابیب (اے ون نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن خطاب میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا تاکہ جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق کچھ تفصیلات طے کی جا سکیں اور اس کے لیے ایک ٹائم لائن تیار کی جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، سفارتی حل ہو یا ہماری فوجی طاقت سے حماس غیر مسلح ہوگی، امریکا کو بتا دیا ہے حماس کو غیر مسلح کرنا ہےاورہمیں یہ کام کرنا ہے۔

نیتن یاہو کے اس بیان سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیاہے۔

البتہ حماس نے ٹرمپ منصوبے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکا مجوزہ کردار مستردکردیا۔

مصری میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے، بات چیت میں ٹرمپ منصوبے کے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات طے ہوں گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھر حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حماس تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، حماس کی طرف سے نہ تاخیر برداشت کریں گے، نہ غزہ کا دوبارہ خطرہ بننا قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے اب بھی جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button