اہم خبریںتازہ تریندنیا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

استنبول(اے ون نیوز) ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیے پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہاکہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فلسطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔

توماسو نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا، ان کے ساتھی ترکیے سے اور ان میں تقریباً سب ہی مسلمان تھے۔

توماسو کے مطابق ان کے ساتھی جب جیل میں نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکتے تھے، انہیں اسکی مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلمہ پڑھا۔

توماسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس کا انتخاب کیا اور وہ بہت خوش ہیں، انہیں ایسا لگا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button