
اسلام آباد(اے ون نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، والہانہ استقبال
اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔