اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا

واشنگٹن (اے ون نیوز )دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔

گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے ڈیپ ریسرچ اور جدید خصوصیات شامل ہیں۔گوگل نے بتایا کہ طلباء کو جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اے آئی معاونت فراہم کی جائے گی، جس سے وہ ای میلز کا خلاصہ، پریزنٹیشنز اور ڈیٹا تجزیہ زیادہ مؤثر انداز میں کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نوٹ بُک ایل ایم طلباء کو ذاتی نوعیت کی تحقیق اور تحریر میں مدد فراہم کرے گا، جبکہ ویڈیو اور تصاویر سے تخلیقی مواد تیار کرنے کے جدید ٹولز بھی دستیاب ہوں گے۔گوگل کے مطابق، جیمنائی میں Veo 3 اور Flow جیسے جدید فیچرز شامل ہیں، جب کہ ہر طالب علم کو 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج بھی مفت فراہم کی جائے گی تاکہ فائلز، نوٹس اور پراجیکٹس محفوظ رکھے جا سکیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ “ہر طالب علم کو جدید اے آئی ٹولز تک رسائی دینا ہمارا مشن ہے، یہ پروگرام پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button