
اسلام آباد (اے ون نیوز) افغانستان نے پاک افغان سرحد کے پانچ سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بین الاقوامی سرحد کی یہ خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان حملہ آوروں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز اپنی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں دو افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم آزاد ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔