اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ،قطرکا ردعمل بھی آ گیا

دوحہ(اے ون نیوز)پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد قطر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثرڈال سکتی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button