جنوبی افریقہ میں ہائی کمشنر ملک محمد فاروق کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

پریٹوریا (فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر نے شرکاءکے مسائل، تجاویز اور مشکلات کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ہائی کمیشن ان کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کے سفیربھی ہیں۔
ملک محمد فاروق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ہائی کمیشن ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مسائل کو بروقت ہائی کمیشن کے علم میں لائیں تاکہ موثر انداز میں حل نکالا جا سکے۔
کھلی کچہری کے شرکاءنے ہائی کمشنر ملک محمد فاروق کے جذبہ خدمت کو سراہا اور ان کےساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔