اہم خبریںپاکستانتازہ ترینٹیکنالوجی

سمندر میں کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، پی ٹی سی ایل

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایک زیرِ سمندر کیبل کی مرمت کے باعث صارفین کو منگل (کل) انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ خرابی بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب، انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسی سماجی رابطے کی ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی سی ایل نے متنبہ کیا تھا کہ سعودی سمندری حدود میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروسز پر مصروف اوقات میں اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو نقصان پہنچنے سے پاکستان میں سروس متاثر ہوئی ہو۔

سال 2024 کے دوران ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بارہا سست رفتار اور خدمات میں خلل کی شکایات کا سامنا رہا تھا۔

رواں سال 3 جنوری کو پی ٹی سی ایل نے کہا تھا کہ اس کی ٹیمیں جانفشانی سے’ اے اے ای-1’ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے بعد پیدا ہونے والی سروس میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر کام کر رہی ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی تھی، پوری سروس بعد ازاں 16 جنوری کو بحال کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button