اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ کردیں

پشاور(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کوبھرپور اور شدید جواب دیا گیا ہے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button